مردانہ زرخیزی اور سیمن انڈیکس کیلکولیٹر
عالمی ادارہ صحت (WHO 6th Edition) کے معیارات اور طبِ یونانی کے امتحانی اصولوں کے مطابق اپنے سیمن ٹیسٹ کا تجزیہ کریں۔ تعداد، حرکت، ساخت اور پیپ کا قطعی اسکور اور معالجاتی نسخہ حاصل کریں۔
مرحلہ ۱: بنیادی معلومات و ازدواجی دورانیہ
عمر اور کوشش کے دورانیے سے تولیدی ہارمونز اور قدرتی بحالی کا صحیح اندازہ لگایا جاتا ہے۔
قوامِ منی، درجاتِ حرارت اور ۹۰ روزہ دورانیہِ تکوینِ نطفہ
رقتِ منی (پانی کی طرح پتلا پن)
منی کے قوام میں گوند اور گاڑھے مادے کی کمی جس سے مادہ منویہ عنق الرحم میں نہیں رک پاتا۔ علاج: مغلظ و مقوی ادویات جیسے مجون ثعلب، کشتہ نقرہ اور ثعلب مصری۔
حدت و سوزشِ منی (پیپ اور تپش)
صفراوی حدت اور پیپ (Pus cells) سے جراثیم مردہ ہو جاتے ہیں اور حرکت ختم ہو جاتی ہے۔ علاج: مسکنِ صفرا شربتِ بزوری معتدل، عرقِ مکو و کاسنی اور تربوز۔
۹۰ روزہ دورۂ تکوینِ نطفہ (Spermatogenesis)
طبیعیات کے مطابق خصیوں کے اندر نئے صحت مند جراثیم بننے اور پختہ ہونے میں ۷۲ سے ۹۰ دن لگتے ہیں۔ اس لیے کسی بھی نباتاتی علاج کا دورانیہ کم از کم ۳ ماہ ہونا چاہیے۔
مردانہ بانجھ پن اور کمزوری کا ہر کیس مکمل رازداری کے ساتھ ڈیل کیا جاتا ہے۔ قومی کونسل برائے طب (NCT) سے رجسٹرڈ ہمارے سینئر معالجین کی زیرِ نگرانی ہربل ادویات مکمل جانچ کے بعد فراہم کی جاتی ہیں۔