گرمی جگر اور صفراوی بگاڑ کی علامات
موسم گرما میں جب درجہ حرارت بڑھتا ہے اور مرغن، تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال جاری رہتا ہے تو جگر کے غدی افعال میں شدید تیزی آ جاتی ہے۔ اس کی عام علامات میں منہ کا ذائقہ کڑوا ہونا، آنکھوں میں زردی کی جھلک، ہتھیلیوں اور تلووں میں جلن، اور شدید گھبراہٹ شامل ہیں۔
مجرب نباتاتی مفردات و مرکبات
- تخم کاسنی و مکو: جگر کے سدے کھولنے اور ورم جگر دور کرنے کا بے نظیر علاج۔
- شربت بزوری معتدل: گردوں اور مثانے کی جلن ختم کرنے اور صفرا کو پیشاب کے راستے خارج کرنے کے لیے اکسیر۔
- تخم ملنگا اور گوند کتیرا: معدہ اور انتڑیوں کو ٹھنڈک پہنچانے والے قدرتی تریاق۔
مطب طلحہ کے کلینک میں تمام نسخہ جات مریض کے انفرادی مزاج کو مدنظر رکھ کر تجویز کیے جاتے ہیں۔