مستند یونانی ادویات و خالص نباتاتی مرکبات
نیشنل کونسل برائے طب (NCT) اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیارات پر تیار کردہ خالص شربت، معجونات، عرق اور خمیرہ جات۔ کیش آن ڈیلیوری دستیاب ہے۔
لبوب کبیر دماغی اسپیشل
لبوب کبیر دماغی اسپیشل قدرتی مغزیات، بیجوں اور دیگر منتخب اجزاء کا خاص مرکب ہے، جس میں مغز چلغوزہ، مغز پستہ، مغز اخروٹ، مغز فندق، مغز کدو، مغز خربوزہ، مغز خیارین، مغز پنیر، ثعلب مصری، بادام شیریں، تخم گزر، تخم پیاز، تارِ جیل دریائی اور شہد شامل ہیں۔ یہ مرکب روایتی طور پر غذائیت و تقویت، دماغ و اعصاب کی مضبوطی، جسمانی توانائی اور عمومی قوت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کشتہ مروارید (مروارید خالص، مقویِ رحم و اعضائے رئیسہ)
خالص قدرتی موتیوں (بصرہ کے مروارید) سے تیار کردہ شاہی کشتہ جو عرقِ گلاب و مشک میں مدبر کیا جاتا ہے۔ رحم کے اندرونی کچے پن کو ختم کرتا ہے اور استقرارِ حمل کی صلاحیت بخشتا ہے۔
شربتِ دینار (مفتح سدہ مجاریِ رحم و جگر، دافعِ ورم)
طبِ یونانی کا بے مثل مفتح سدہ شربت جو تخمِ کثوث اور کاسنی کے اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ رحم، نالیوں اور پیلوک عروق کے جمے ہوئے سدوں (Obstructions) کو کھولتا ہے اور ورم زائل کرتا ہے۔
معجون دبید الورد (دافعِ ورمِ رحم و جگر، مصفی و مقویِ احشاء)
قانونِ طب کا شاہکار نباتاتی مرکب جو رحم، جگر اور پیڑو کی اندرونی سوزش و ورم (Warm-e-Rehm) کو زائل کرتا ہے اور عروقِ پیلوک میں رکے ہوئے خون اور بوجھ کو تحلیل کرتا ہے۔
معجون سپاری پاک (مستند مقوی رحم، دافعِ سیلان و کمر درد)
طبِ یونانی کا صدیوں سے آزمودہ بے مثل نسوانی مرکب جو رحم کے ڈھیلے پن کو دور کرتا ہے، پرانے سیلان الرحم (لیکوریا) کو جڑ سے ختم کرتا ہے اور کمر و پیڑو کے درد میں غیر معمولی قوت بخشتا ہے۔
عرقِ مکو و عرقِ کاسنی مشترکہ (دافعِ ورمِ جگر و طحال)
عرق کشیدہ کا خالص دوگنا سیٹ جو فیٹی لیور (چکنا جگر)، ورمِ جگر، ورمِ معدہ اور تلی کے بڑھنے میں اطباء کا سب سے معتبر اور پہلا نسخہ ہے۔
طلاء مقویِ شباب (بیرونی عضلاتی و شریانی مقوی آئل)
زعفران، روغنِ زالو اور نایاب حیوانی و نباتاتی روغنیات کا نچوڑ جو مقامی رگوں میں خون کی گردش تیز کر کے عضلات کو تقویت بخشتا ہے۔
خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر دار (مقویِ دل و دماغ و اعضائے رئیسہ)
عنبرِ اشہب، مروارید، زمرد اور گلِ گاؤزبان سے مزین شاہی خمیرہ جو دل کی دھڑکن کے اضطراب، اعصابی کھچاؤ اور دماغی تھکن کا حتمی علاج ہے۔
شربتِ بزوری معتدل (مصفیٰ و مبرد جگر و گردہ)
بزورِ خمسہ (پانچ تخموں) کا خاص مصفی شربت جو جگر اور گردوں کی حدت کو پرسکون کرتا ہے، سدے کھولتا ہے اور پیشاب کی جلن و پیلاہٹ دور کرتا ہے۔